Posts

رکی پونٹنگ نے آﺅٹ ہو کر مجھے کیا کہا تھا اور جب عمر

Image
  رکی پونٹنگ نے آﺅٹ ہو کر مجھے کیا کہا تھا اور جب عمر امین بیٹنگ  کیلئے آیا تو اس سے کیا کہا تھا؟ محمد عامر نے اندر کی بات بتا دی کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں پاکستان کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے دورہ آسٹریلیا کے دوران پیش آنے والے واقعہ پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران شان مسعود کیساتھ گفتگو کر تے ہوئے رکی پونٹنگ کیساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنایا۔ تفصیلات کے مطابق شان مسعود نے محمد عامر سے پوچھا کہ کیا آپ کو یاد ہے عمر امین نے رکی پونٹنگ کا کیچ پکڑا تھا جس پر محمد عامر نے کہا رکی پونٹنگ نے آﺅٹ ہونے کے بعد مجھے اور عمر امین کو گا لیاں دی تھیں جبکہ انہوں نے مجھے اپنی کہنی سے ٹکرا بھی۔ بعد ازاں میچ ریفری نے محمد عامر کو وارننگ دی کہ وہ رکی پونٹنگ کی وکٹ کا جشن منانے کیلئے ان کے بہت زیادہ قریب چلے گئے تھے۔ شان مسعود نے بھی اسی میچ میں پیش آنے والا ایک اور دلچسپ واقعہ بھی سنایا جب عمر امین بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو رکی پونٹنگ نے انہیں بیٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ڈرا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ”جب عمر ا...

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر ہردیک پانڈیا کے والد چل بسے

Image
  بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر ہردیک پانڈیا کے والد چل بسے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا اور کرونل پانڈیا کے والد چل بسے جس پر بھارتی کرکٹرز کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کرونل پانڈیا ان دنوں سید مشتاق علی ٹرافی کیلئے میچز کھیل رہے تھے لیکن اب والد کے انتقال کے بعد وہ سید مشتاق علی ٹرافی سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ہردیک پانڈیا اور کرونل پانڈیا کے والد کے انتقال پر بھارتی کرکٹرز کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں سابق بھارتی آل راؤنڈ عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’مجھے آج بھی یاد ہے جب میں نے پہلی بار موتی باغ میں انکل سے ملاقات کی تھی۔ وہ اس بات کے بہت شوقین تھے کہ ان کے دونوں بیٹے بہترین کرکٹ کھیلیں۔‘ دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’ہردیک اور کرونل کے والد کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ میں نے ان سے ایک دو بار بات کی تھی، وہ زندگی سے بھرپور اور ایک خوشگوار انسان تھے۔‘ آخر میں ویرات کوہلی نے اس مشکل...

پاکستان کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کا اعزازعلیم ڈار بھی میدان میں آ گئے

Image
  پاکستان کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کا اعزاز  علیم ڈار بھی میدان میں آ گئے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا پہلی مرتبہ اپنے ہوم گراﺅنڈ پر کسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ میچ ریفری جاوید ملک بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ فارمیٹ میں میچ ریفری کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے رکن علیم ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستا ن میں کھیلے جانے والے کسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کیلئے تقرری میرے لئے ایک جذباتی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب تک 132 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کر چکا ہوں مگر بالآخر 17 سال بعد وہ لمحہ بھی آ گیا ہے کہ مجھے پہلی مرتبہ اپنے ملک میں کھیلے جانے والے کسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کا موقع مل رہا ہے۔ علیم ڈار نے کہا کہ ایک کھلاڑی کی طرح میچ آفیشلز بھی اپنے ہوم گراﺅنڈ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے منتظر ہوتے ہیں اور میں محدود طرز کی کرکٹ میں یہ لمحہ دیکھ بھی چکا ہوں مگر ٹ...

جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان، کراچی میں خصوصی انتظامات

Image
  جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان، کراچی میں خصوصی انتظامات دورہ پاکستان کے لئے جنوبی افریقہ کی ٹیم کل کراچی پہنچے گی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26جنوری کوکھیلا جائےگا۔ Special arrangements for South Africa visit to Pakistan, Karachi تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم چودہ سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی، پروٹیز کے دورہ کراچی کے لئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ africa vs pakistan match 2021 test  series کراچی آمد کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم چودہ روز کا قرنطینہ کرے گی، مہمان ٹیم قرنطینہ کے دوران کراچی جیمخانہ میں ٹریننگ کریگی، جس کے لئے جیم خانہ میں چار پریکٹس وکٹیں تیار کی جاچکی ہیں جبکہ جیم خانہ کے قریب ہی واقع مہمان ٹیم کو ہوٹل میں ٹہرایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بائیوسیکیورببل میں ہوٹل سےگراؤنڈ آجاسکیں گے، اس دوران ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہیں ہوگی۔ مہمان ٹیم کا 14 روزہ قرنطینہ ختم ہونے کے بعد مہمان ٹیم نیشنل اسٹیدیم میں پریکٹس کا آغاز کریگی۔ یہ بھی پڑھیں:   جنوبی افریقی ٹیم کی آمد کا شیڈول تبدیل کردیا گیا واضح ...

مصباح کی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، انہیں دیوارکیساتھ لگا دیا گی،عاقب جاوید نےحیران کن بات کہہ دی

Image
  م صباح کی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، انہیں دیوارکیساتھ لگا دیا گی،عاقب جاوید نےحیران کن بات کہہ دی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلرعاقب جاوید نے کہا ہے کہ مصباح الحق کی اب ٹیم کے ساتھ بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، وہ دیوار کے ساتھ لگ چکے ہیں، بغیر کسی تجربے کے کوچ لگا کرپاکستان ٹیم کیساتھ مذاق کیا گیا۔ عاقب جاوید نے ایک بار پھر مصباح الحق کو آ ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کوچنگ کے شعبے کو عزت دیں، مصباح الحق کی اب ٹیم کے ساتھ بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی اور انہیں دیوار کیساتھ لگا دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کی فرنچائز نے مصباح کو ایک سیزن کیلئے کوچ رکھا، بغیر کسی تجربے کا کوچ لگا کر پاکستان ٹیم کے ساتھ مذاق کیا گیا۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ میرا مشورہ ہے مصباح گراس روٹ سطح پر کام کرکے کوچنگ سیکھیں، کرکٹ کمیٹی کی جانب سے وارننگ کے بعد ہوم سیریز کے باوجود ٹیم مینجمنٹ کیلئے پرفارم کرنا مشکل ہوگا، جب آپ پراسیس کو فالو نہیں کرتے تو یوٹرن لینا پڑتے ہیں، کوچز کے انتخاب میں بورڈ نے درست طریقہ کار اختیار نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کو بغیر کسی تجربے کے کوچ...

رکی پونٹنگ کو اپنے کیرئیر میں سب سے خطرناک سپیل کس باﺅلر کا لگا؟ ایسا انکشاف کہ پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو جائیں

Image
  پونٹنگ کو اپنے کیرئیر میں سب سے خطرناک سپیل کس باﺅلر کا لگا؟ ایسا انکشاف کہ پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو جائیں Ricky Ponting آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق بلے باز اور دنیائے کرکٹ کے سب سے کامیاب کپتان رکی پونٹنگ نے اعتراف کیا ہے کہ اپنے کیریئر میں انہوں نے جس سب سے خطرناک اور تیز ترین سپیل کا سامنا کیا وہ شعیب اختر کا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں 26 ہزار سے زائد رنز بنانے والے سابق کپتان اور بلے باز رکی پونٹنگ نے چند روز قبل ایک ٹوئٹ میں 2005ءکی ایشز سیریز کے ایک میچ میں سابق انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کی جانب سے خود کو کرائے گئے اوور کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ” یہ ایک بہترین اوور تھا جس کا میں نے سامنا کیا ہے، اس میں 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بہترین ریورس سوئنگ تھی۔“ ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے رکی پونٹنگ کی جانب سے فلنٹوف کو سپیل کو بہترین قرار دئیے جانے پر ان سے بے شمار سوال کئے گئے جس پر انہوں نے 1999ءمیں پرتھ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سے شعیب اختر کی ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئ...

بہت سے بیٹسمین خوش تھے کہ محمد آصف پر پابندی لگ گئی Kevin Pietersen

Image
  بہت سے بیٹسمین خوش تھے کہ محمد آصف پر پابندی لگ گئی اور ،   کیوین پیٹرسن نے حیران کن انکشاف کر دیا Many batsmen were happy that Mohammad Asif was banned and,  Kevin Peter Pietersen Kevin Pietersen کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز کیوین پیٹرسن نے پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد آصف کو اپنے کیرئیر کا سب سے بہترین اور مشکل باﺅلر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے بلے باز تفصیلات کے مطا بق محمد آصف نے کیوین پیٹرسن کو ٹیسٹ اور ون ڈے کر کٹ میں دو، دو مرتبہ پویلین کی راہ دکھا رکھی ہے جبکہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک مرتبہ آﺅٹ کیا۔ لیکن ان کا کیرئیر اس وقت تاریکی میں ڈوب گیا جب 2010ء کے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہو نے کے باعث محمد آصف پر 7 سال کی پا بندی عائد کر دی گئی۔ کیوین پیٹرسن نے کہا ہے کہ ”میرے خیال سے دنیائے کر کٹ میں بہت سے ایسے بلے باز تھے جو کہ محمد آصف پر پابندی لگنے کی وجہ سے بہت خوش ہوئے! میں نے اپنے کیرئیر میں جن باﺅلرز کا سامنا کیا، محمد آصف ان میں سب سے بہترین تھے، میں ان کے سامنے بلکل بے بس ہوتا تھا۔ و...