بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر ہردیک پانڈیا کے والد چل بسے

 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر ہردیک پانڈیا کے والد چل بسے



The father of Indian cricket team all-rounder Hardik Pandya has died



بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا اور کرونل پانڈیا کے والد چل بسے جس پر بھارتی کرکٹرز کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کرونل پانڈیا ان دنوں سید مشتاق علی ٹرافی کیلئے میچز کھیل رہے تھے لیکن اب والد کے انتقال کے بعد وہ سید مشتاق علی ٹرافی سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ہردیک پانڈیا اور کرونل پانڈیا کے والد کے انتقال پر بھارتی کرکٹرز کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس ضمن میں سابق بھارتی آل راؤنڈ عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’مجھے آج بھی یاد ہے جب میں نے پہلی بار موتی باغ میں انکل سے ملاقات کی تھی۔ وہ اس بات کے بہت شوقین تھے کہ ان کے دونوں بیٹے بہترین کرکٹ کھیلیں۔‘

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’ہردیک اور کرونل کے والد کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ میں نے ان سے ایک دو بار بات کی تھی، وہ زندگی سے بھرپور اور ایک خوشگوار انسان تھے۔‘ آخر میں ویرات کوہلی نے اس مشکل گھڑی میں ہردیک پانڈیا اور کرونل پانڈیا کو مضبوط رہنے کی تلقین بھی کی۔

Comments

Popular posts from this blog

قومی ٹیم میں صرف ایک ہی کھلاڑی میرا دوست ہے، محمد عامر نےحیران کن انکشاف کر دیا