جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان، کراچی میں خصوصی انتظامات

 

جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان، کراچی میں خصوصی انتظامات


دورہ پاکستان کے لئے جنوبی افریقہ کی ٹیم کل کراچی پہنچے گی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26جنوری کوکھیلا جائےگا۔

Special arrangements for South Africa visit to Pakistan, Karachi

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم چودہ سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی، پروٹیز کے دورہ کراچی کے لئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

africa vs pakistan match 2021
africa vs pakistan match 2021 test  series


کراچی آمد کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم چودہ روز کا قرنطینہ کرے گی، مہمان ٹیم قرنطینہ کے دوران کراچی جیمخانہ میں ٹریننگ کریگی، جس کے لئے جیم خانہ میں چار پریکٹس وکٹیں تیار کی جاچکی ہیں جبکہ جیم خانہ کے قریب ہی واقع مہمان ٹیم کو ہوٹل میں ٹہرایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بائیوسیکیورببل میں ہوٹل سےگراؤنڈ آجاسکیں گے، اس دوران ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہیں ہوگی۔

africa vs pakistan match 2021

مہمان ٹیم کا 14 روزہ قرنطینہ ختم ہونے کے بعد مہمان ٹیم نیشنل اسٹیدیم میں پریکٹس کا آغاز کریگی۔

یہ بھی پڑھیں:  جنوبی افریقی ٹیم کی آمد کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے پاکستان آرہی ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

قومی ٹیم میں صرف ایک ہی کھلاڑی میرا دوست ہے، محمد عامر نےحیران کن انکشاف کر دیا