مصباح کی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، انہیں دیوارکیساتھ لگا دیا گی،عاقب جاوید نےحیران کن بات کہہ دی
مصباح کی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، انہیں دیوارکیساتھ لگا دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلرعاقب جاوید نے کہا ہے کہ مصباح الحق کی اب ٹیم کے ساتھ بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، وہ دیوار کے ساتھ لگ چکے ہیں، بغیر کسی تجربے کے کوچ لگا کرپاکستان ٹیم کیساتھ مذاق کیا گیا۔

عاقب جاوید نے ایک بار پھر مصباح الحق کو آ ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کوچنگ کے شعبے کو عزت دیں، مصباح الحق کی اب ٹیم کے ساتھ بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی اور
انہیں دیوار کیساتھ لگا دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کی فرنچائز نے مصباح کو ایک سیزن کیلئے کوچ رکھا، بغیر کسی تجربے کا کوچ لگا کر پاکستان ٹیم کے ساتھ مذاق کیا گیا۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ
میرا مشورہ ہے مصباح گراس روٹ سطح پر کام کرکے کوچنگ سیکھیں، کرکٹ کمیٹی کی جانب سے وارننگ کے بعد ہوم سیریز کے باوجود

ٹیم مینجمنٹ کیلئے پرفارم کرنا مشکل ہوگا، جب آپ پراسیس کو فالو نہیں کرتے تو یوٹرن لینا پڑتے ہیں، کوچز کے انتخاب میں بورڈ نے درست طریقہ کار اختیار نہیں کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کو بغیر کسی تجربے کے کوچ لگاکر ٹیم کے ساتھ مذاق کیا گیا لیکن اب بورڈ کو احساس ہوگیا ہے کہ ان سے غلط فیصلے ہوئے، میرے خیال میں کوچز کو تبدیل کردینا چاہیے تھا یا انہیں کہا جاتا کہ
مدت پوری کریں، ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف بہتر پرفارمنس کی امید ہے، اگر یہاں یہ جیت جاتے ہیں تو پھر بیرون ممالک جا کر پھر وہ ہی رزلٹ آئیں گے۔

Comments
Post a Comment